اسلام آباداحتجاج کیس:گرفتار59ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں 4روز کی توسیع

اسلام آباداحتجاج کیس:گرفتار59ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں 4روز کی توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کیس میں گرفتار 59 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں4روزکی توسیع کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس کی جانب سے ملزمان کو3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کرتے ہوئے مزید30 روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کی گئی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...