پٹرول 1 روپے 12پیسے ڈیزل1روپے 11پیسے مہنگا
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پھر سے مہنگا کر دیا ۔منگل کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 12پیسے اضافہ کیا گیا۔۔۔
جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 343روپے 10 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ۔ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 11پیسے اضافہ کیا گیا ،جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371روپے 80پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ دو روز کے لیے ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments