عالمی عدالت کا فیصلہ خوش آئند
کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری سے متعلق دی ہیگ کی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا قانونی جواز کھو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے حصے کے پانی سے متعلق عالمی معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی اور بین الاقوامی معاہدوں کو اپنی مرضی سے معطل یا نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments