شیرانی ، مسافر بس سے کسٹم کانسٹیبل سمیت 3افراد اغوا
کانسٹیبل کی سلیم درانی کے نام سے شناخت ، دو افرادبارے معلوم نہیں ہوسکا
ژوب (نامہ نگار )ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر شیرانی کے علاقے خاورینہ کے قریب مسافر بس سے کسٹم کانسٹیبل سمیت 3افراد کو مسلح افراد مبینہ طور پر اتار کر کے لے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کو روک کر کسٹم کانسٹیبل سلیم درانی سمیت تین افراد کو ساتھ لے جایا گیا تاہم دیگر دو افراد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ۔واقعے کی تصدیق یا تردید کے لیے ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ اور ایس پی سے رابطے کی بار بار کوشش کی گئی مگر کوئی جواب نہیں مل سکا ۔انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید نہ ہونے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس اور تشویش پائی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments