پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں نئے یورو بانڈز کے اجرا کا عمل شروع کر دیا

پاکستان نے عالمی مارکیٹ  میں نئے یورو بانڈز کے اجرا  کا عمل شروع کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں امریکی ڈالر میں نئے یورو بانڈز جاری کرنے کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا۔

وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے مارکیٹ کی صورتحال کے تناظرمیں طویل مدتی 5 اور 10 سالہ مدت کے د ہری اقساط کے بینچ مارک یورو بانڈز کی پیشکش جاری کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ معیشت کے حوالے سے یہ پیشرفت جب حال ہی میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگز میں پے در پے بہتری کے بعد سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ قدم ملک کے مضبوط معاشی بنیادی اصولوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے پاکستان کے لئے عالمی کیپٹل مارکیٹس کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...