الیکشن کمیشن نے تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کر دیا
اسلام آباد (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قواعد پورے نہ کرنے پر مزید دو سیاسی جماعتوں تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کر دیا، دونوں جماعتوں کو انتخابی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی بنیاد پر ڈی لسٹ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو سیاسی جماعتوں سے متعلق مقررہ قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا، دونوں جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت دیگر ضروری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہیں، سیاسی جماعتوں کیلئے مقررہ قواعد کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قانونی تقاضوں کی تکمیل ضروری ہے جن پر عمل نہ کرنے کے باعث تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments