لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دیدیا
منصب باعث فخر رہا ، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کیساتھ بینچ چھوڑ رہا ہوں
لاہور(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، وہ 7 مئی 2021 کو بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے جنوری 2036 میں ریٹائر ہونا تھا اور وہ اس وقت ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں 27ویں نمبر پر تھے تاہم انہوں نے 5 سال تین ماہ اور 27 دن جج رہنے کے بعدگزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوایا جس میں میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 206کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں،آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہا ہوں ،جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعثِ فخر رہا،عدالتی منصب سے مستعفی ہونے کے بعد قانونی سکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس سے وسیع وابستگی کا فیصلہ کیاہے ،عدالتی بینچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے سب سے اہم اور بھرپور سال رہے ۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments