لیسکو:بڑے پیمانے پر افسروں کے تقرروتبادلے

 لیسکو:بڑے پیمانے پر  افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر افسروں کے تقرروتبادلے کردئیے، ایکسین مغلپورہ ڈویژن اعزاز اللہ خٹک کا قصور تبادلہ،محمد عامر غفار کی خدمات چیف انجینئر پی اینڈ ڈی لیسکو کو سونپ دی گئیں۔

غلام شبیر کو ڈپٹی منیجر آپریشن مغلپورہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا،ڈپٹی منیجر محمد کاشف کی خدمات منیجر آپریشن اوکاڑہ سرکل کے سپرد ،محمد جنید اقبال کو منیجر (آپریشن) اوکاڑہ سرکل کے پاس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری۔ نعمان احمد بھٹی کو ڈپٹی منیجر ایم اینڈ ایس لیسکو تعینات کر دیا گیا،محمد اجمل شاہد کو چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر لیسکو کے پاس خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا،ایکسین ایم اینڈ ٹی محمد علی کی خدمات چیف انجینئر پی اینڈ ڈی کو سونپ دی گئیں، نعمان غنی کو ڈپٹی منیجر (ایم اینڈ ٹی)ساؤتھ تعینات کر دیا گیا۔ محمد عزیر کو چیف انجینئر ڈویلپمنٹ پی ایم یو لیسکو کے پاس سکاڈا ڈیپلائمنٹ ٹیم کے ساتھ کام کی ذمہ داری سونپ دی گئی، امیر اکرام کو چیف انجینئر (پی اینڈ ڈی) لیسکو کے پاس خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیا،جواد احمد کی خدمات چیف لیگل آفیسر لیسکو کے سپرد کر دی گئیں۔

ضمیر حسین کو ڈپٹی منیجر ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن نارتھ، ثوبان صدیق کو ڈپٹی منیجر (ایم آئی) ٹی اینڈ جی، ندیم راجہ کو ڈپٹی منیجر (آپریشن) جوہر ٹاؤن ڈویژن ، سید غلام مصطفی کو ڈپٹی منیجر جی سی ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔عبدالجبار کو معطلی کے بعد حتمی محکمانہ کارروائی کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے عارضی طور پر سروس میں بحال کر دیا گیا۔عبدالجبار کو کسٹمر سروسز ڈائریکٹر لیسکو سے ڈیٹیچ کر دیا گیا۔ رانا منیر احمد کو معطلی کے بعد زیرِ التوا محکمانہ کارروائی کے حتمی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے عارضی طور پر سروس میں بحال کر دیا گیا۔رانا منیر احمد کو کسٹمر سروسز ڈائریکٹر لیسکو سے ڈیٹیچ کرکے قصور سرکل میں مزید تعیناتی کیلئے رپورٹ کرنے کی ہدایت ،لیسکو انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ تمام تبادلے و تعیناتیاں فوری طور پر اور تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہوں گی۔ افسروں کی تعیناتیاں ادارے کے نظم و ضبط اور آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...