کرپشن کیسز،پرویزاشرف ودیگرکی بریت کیخلاف نیب اپیلیں واپس لینے کی درخواستیں منظور

کرپشن کیسز،پرویزاشرف  ودیگرکی بریت کیخلاف نیب اپیلیں  واپس لینے کی درخواستیں منظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پیراں غائب اور ساہو وال رینٹل پاور پراجیکٹس کرپشن کیسز میں۔۔۔

 سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف نیب اپیلیں واپس لینے کی درخواستیں منظور کرلیں، گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹرز نے احتساب عدالت سے ملزموں کی بریت فیصلہ کے خلاف اپیلیں واپس لینے کی استدعا کی،جسے عدالت نے منظورکرلیا۔اسلام آباد احتساب عدالت نے ملزمان کو پیراں غائب اور ساہوال رینٹل پاور ریفرنسز سے 2020 میں بری کر دیا تھا،نیب نے ملزموں کی بریت کے خلاف 2020 میں اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...