اسسٹنٹ پروفیسرز، سینئر رجسٹرارز اورمیڈیکل افسروں کی شام رات اور چھٹیوں کے ایام میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے کلینکل شعبوں کے سربراہان کو اسسٹنٹ پروفیسرز، سینئر رجسٹرارز اور میڈیکل افسران کی شام، رات کی شفٹوں اور چھٹیوں کے ایام میں موجودگی یقینی بنانے کے لئے ماہانہ ڈیوٹی روسٹر تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان کے مطابق تمام شعبہ جات اور یونٹس کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پورے ماہ کا ڈیوٹی روسٹر تیار کریں، جس میں ڈاکٹر کا نام، عہدہ، رابطہ نمبر تاریخ اور ڈیوٹی کے اوقات واضح طور پر درج ہوں، شعبہ جات کے سربراہان کو احکامات د ئیے گئے ہیں کہ ڈاکٹر اپنی مقررہ شفٹ، خصوصاً شام اور رات کے اوقات کے علاوہ چھٹی کے دنوں میں بھی حاضر، موجود اور دستیاب رہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام منظور شدہ ماہانہ ڈیوٹی روسٹرز سرکلر کے اجرا کے 24 گھنٹوں کے اندر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروانا لازمی ہوں گے ، جبکہ ڈیوٹی روسٹر میں کسی بھی قسم کی بعد میں کی جانے والی تبدیلی کے لئے بھی شعبے کے سربراہ کی منظوری کے بعد ایڈمنسٹریشن کو فوری طور پر مطلع کرنا ہوگا، احکامات کے مطابق روسٹر کی تیاری اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنانے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 2020 کے تحت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments