بلوچستان کے عوام نے بھی نئے صوبوں کی حمایت کر دی
مکران اور لسبیلہ پر مشتمل الگ صوبہ گوادر کی ترقی کا نیا باب کھول سکتا ،شہری
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام نے بھی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار ترقی، علاقائی توازن اور بہتر انتظامی امور کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے ۔گوادر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجوانوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ مکران اور لسبیلہ پر مشتمل الگ صوبے کے قیام سے علاقے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور گوادر بندرگاہ کی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
نئے صوبے کے قیام سے گوادر کے عوام کو تعلیم، صحت، کاروبار اور انتظامی امور کے حوالے سے بہتر سہولیات میسر آسکیں گی، جبکہ مقامی سطح پر مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بھی تیز ہوگی۔ گوادر کے شہریوں نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے گڈ گورننس کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ کے قیام سے بلوچستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments