مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش بے نقاب

 مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش بے نقاب

فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈتوں کی دھمکیوں کو مودی سرکار کا ڈرامہ قرار دیدیا

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) سکیو رٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش بے نقاب ہو گئی ،سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارتی دعوئوں کا پول کھول دیا ،ہندو انتہا پسند مودی حکومت کے زیراثرمقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے نام نہاد شدت پسندی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے ،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد شدت پسندی کے بھارتی دعوئو ں کومودی سرکار کا ڈرامہ قراردے دیا۔

سابق وزیراعلی ٰمقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرکشمیری پنڈتوں کودھمکیاں مل رہی ہیں توباہرسے آئے ہندوافسران کوکیوں نہیں؟۔ کشمیری پنڈتوں کونام نہاد دھمکیوں کا معاملہ جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت کو متاثرکرنے کی سازش ہے ، گورنرکے پاس پولیس اورانتظامیہ کے تمام اختیارات ہیں، سکیورٹی پروہ جواب دیں ،مبصرین کے مطابق مودی حکومت کشمیری پنڈتوں کو نام نہاد دھمکیوں کا پروپیگنڈا کرکے مقبوضہ جموں وکشمیرپراپنا غیرقانونی تسلط برقراررکھنا چاہتی ہے ،شدت پسندی کا جواز بنا کرقابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام کوکچلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...