پتہ چل جائیگا سندھ بھی کپتان کا ہے
سکھر (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سلمان اکرم راجہ اور دیگر پارٹی قیادت آج سندھ پہنچ رہی ہے۔۔۔
چار روزہ دورے کے دوران عمران خان کی رہائی کیلئے سٹریٹ موومنٹ کا آغاز کیا جارہا ہے ، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ سندھ صرف پیپلز پارٹی کا ہے ، انہیں آج جواب مل جائے گا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ثابت ہوجائے گا کہ سندھ کے عوام کے دلوں میں بھی عمران خان بستے ہیں، سندھ بھی ’’ کپتان‘‘ کا ہے اور یہ حقیقت مزید واضح ہوجائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments