عوام کو مشکلات سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی

عوام کو مشکلات سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی

لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی کے لئے جو بھی ادارہ کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں۔پیپلز پارٹی کے کارکن سیاست کے ساتھ ساتھ خدمت خلق بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عام شہری کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ضلع اٹک (فتح جنگ)میں فری آئی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے کارکن سیاست کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ فتح جنگ اور اٹک کے لوگوں کو اب آنکھوں کے علاج کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب، مزدور، کاشتکار اور محنت کشوں کے لئے فلاحی منصوبوں کا قیام عمل میں لایا ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب اور پسا ہوا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہاہے ، اگلے الیکشن میں عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں اور بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...