راولپنڈی :دوہرے قتل کیس میں 3مجرموں کو سزائے موت
راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے دوہرے قتل کے مقدمے میں تین مجرموں کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔
ترجمان پولیس کے مطابق مجرمان عمیر، یاسر اور محسن نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے دو شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ فروری 2024 میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عمیر کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے ، مجرم یاسر کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے جبکہ مجرم محسن کو بھی سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔ ترجمان نے کہا کہ مقدمے میں پیش کیے گئے ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے تینوں مجرموں کو قرار واقعی سزا سنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments