پنجاب، 7 ایس ایس پیز ، ایس پی اور 12 ڈی ایس پیز کے تبادلے

پنجاب، 7 ایس ایس پیز ، ایس پی  اور 12 ڈی ایس پیز کے تبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں 19 پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے گئے ۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 7 ایس ایس پیز ، ایس پی اور 12 ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔

 جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں فراز احمد کو ایس ایس پی سپیشل برانچ انٹیلی جنس لاہور ،ایس ایس پی سپیشل برانچ انٹیلی جنس اسماعیل کھاڑک کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری،ارشد حیات کانجو کو ایس پی سٹی ڈویژن لاہور تعینات کر دیا گیا۔عطا الرحمن ایس ایس پی وی وی آئی پی سپیشل برانچ لاہور،دانیال احمد جاوید اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرل پولیس آفس تعینات،اختر نواز کو ایس پی گلدشت ٹاؤن ملتان تعینات کر دیا گیا۔عدیل شکور بٹالین کمانڈر پی سی راولپنڈی تعینات کیا گیا اسکے علاوہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 12 ڈی ایس پیز کے تبادلے بھی کئے ہیں جن ڈی ایس پیز کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں بشریٰ عزیز کو ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔یوسف رضا کو ڈی ایس پی صدر راولپنڈی، غازی عبدالرحمن ڈی ایس پی ، ایس پی یو لاہور ،جاوید اقبال ڈی ایس پی مٹھ ٹوانہ خوشاب ،قدیر انور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن لیگل لاہور تعینات،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن لیگل ارسلان سیف کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا،مبشر احمد ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن سیون کلب لاہور ،ناصر عمران ڈی ایس پی آپریشنز ونگ شادباغ لاہور ،محمد نواز ڈی ایس پی سکیورٹی گورنر ہائوس لاہور ،صغیر احمد ڈی ایس پی سکیورٹی سول سیکرٹریٹ لاہور ،مظہر حیات ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بھکر،فیاض احمد کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ 2 لاہور تعینات کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...