ہائیکورٹ:ایمان مزاری ، ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کیلئے متفرق درخواستیں نمٹا دی گئیں
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے متنازع ٹویٹس کیس پہلے ہی 8 ستمبر کو مقرر ہونے کی وجہ سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں جلد سننے کی متفرق درخواستیں نمٹا دیں۔
گزشتہ روز متفرق درخواستوں پر سماعت کے دوران ڈاکٹر شیریں مزاری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا سزا معطلی درخواستیں پہلے ہی 8 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں ، اس حوالے سے سپریم کورٹ کو بھی ہم نے آگاہ کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments