سندھ حکومت،کسانوں کو کھاد پر سبسڈی دینے کیلئے تجاویز طلب

سندھ حکومت،کسانوں کو کھاد پر سبسڈی دینے کیلئے تجاویز طلب

کراچی(سٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کا ربیع سیزن 2026-27میں کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی دینے کی تجاویز پر غور جاری۔ سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے زراعت کا وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر کی صدارت دوسرا اہم اجلاس ہوا۔

 جس میں صوبائی وزرا جام خان شورو،سید ذوالفقار علی شاہ، مخدوم محبوب الزماں اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھو،سیکرٹری زراعت محمد زمان ناریجو، محکمہ ریونیو، سندھ بینک اور دیگر متعلقہ افسر بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر وزیر زراعت کا کہنا تھا کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز اور آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،ذیلی کمیٹی کے اراکین سے ڈی اے پی سبسڈی کے حوالے سے مزید تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ ڈی اے پی سبسڈی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کے مزید ایک دو اجلاس اور ہوں گے ۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا مزید اجلاسوں میں اراکین کی تجاویز اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذیلی کمیٹی کی حتمی سفارشات مزید اجلاسوں کے بعد سندھ کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ اور مخدوم محبوب الزمان کا کہنا تھا کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...