ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیح : احسن اقبال

 ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیح : احسن اقبال

لورالائی، ژوب 35کلومیٹر سڑک کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کچی کینال فیز ٹو منصوبے کے تعمیراتی معیار پر کسی صورت سمجھوتا نہیں ہو گا ،احسن اقبال کی زیرِ صدارت کچیکینالاور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا، انہوں نے ہدایت کی کہ کچی کینال منصوبے پر بلوچستان حکومت کو تمام دستیاب آپشنز پر اعتماد میں لیا جائے اور منصوبے کو شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے ۔اجلاس میں پائیڈ کو اراضی کی فراہمی میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ 6 سال گزرنے کے باوجود پائیڈ کو اراضی فراہم نہ ہونا قابلِ تشویش ہے۔ اگر سی ڈی اے کا سرکاری ادارے کے ساتھ ایسا طرزِ عمل ہے تو شہریوں کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا؟انہوں نے واضح کیا کہ پائیڈ کی اراضی کا معاملہ مزید التوا میں نہیں رکھا جا سکتا ،احسن اقبال نے لورالائی ژوب 35 کلومیٹر سڑک منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...