سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری ،وفاق کو جواب جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا حکم دینے کی درخواست کو پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے وزیر اعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ اور کارروائی کی رپورٹ طلب کرکے وفاق کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی صحت کی پمز سے متعلق گزشتہ سال کی رپورٹ پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی،جواب جمع کروایا جائے ۔ شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کی درخواست پر پہلے بھی آرڈر کر چکے ہیں اس میں بھی وہی آرڈر ہے اس کیس کو بھی پہلے والے کیس کے ساتھ یکجا کر رہے ہیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آصف جدون نے کمرہ عدالت میں ہی نوٹس وصول کرلیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اے جی صاحب اسکو بھی دیکھ لیں یہ بھی ویسا ہی کیس ہے ، درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے کہا پچھلے سال قائمہ کمیٹی صحت نے اس مسئلے پر وزیر اعظم اور سپیکر کو لکھا تھا ، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے خط کے جواب میں عمل درآمد ہوا نہ کوئی ایکشن لیا گیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس منگوا لیتے ہیں پھر دیکھ لینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments