جھوٹی ویڈیوز سے خاتون کو نشانہ بنانا سیاسی اختلاف نہیں :عظمیٰ بخاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک خاتون کی عزت، کردار اور وقار کو جھوٹی ویڈیوز کے ذریعے نشانہ بنانا محض سیاسی اختلاف نہیں بلکہ خواتین کی عزت اور وقار پر براہِ راست حملہ ہے۔۔۔
فیک نیوز، جھوٹ اور کردار کشی کو سیاست کا ہتھیار بنانے والوں کو اب عدالت میں جواب دینا ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹیومرز اور پراپیگنڈا سیل کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے، عدالتی حکم کے مطابق میں نے خود عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ فلک جاوید کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا جائے تاکہ میں ان کی موجودگی میں اپنا بیان ریکارڈ کرا سکوں ، مگر ملزمہ کے وکلاء نے ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دے دی ،اب عدالت نے واضح کر دیا کہ 12 ستمبر صبح 10 بجے جرح کیلئے آخری موقع ہوگا،بصورت دیگر میرا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments