جی بی کے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دیا جا ئے ،قائم مقام صدر گیلانی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال مسلسل توجہ اور مربوط کوششوں کی متقاضی ہے، متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ملک کفایت الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس مینوفیکچررز کے چیئرمین عثمان اسلم ملک کی قیادت میں ایک وفد نے بھی ملاقات کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments