یوم دفاع آج جوش و خروش سے منایا جائیگا صدر، وزیراعظم کاشہداکو خراج عقیدت

 یوم دفاع آج جوش و خروش سے منایا جائیگا  صدر، وزیراعظم کاشہداکو خراج عقیدت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)ملک بھر میں یوم دفاع آج 6 ستمبراتوار کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

صبح کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد میں شہدا کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقاریب ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔دریں ا ثنا صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں ایک یادگار مقام رکھتا ہے ،یومِ دفاع و شہدائے پاکستان ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم قوم کے ان عظیم سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں، جنہوں نے 1965ء میں اپنے پیارے وطن کے دفاع میں بے مثال عزم، بہادری جرات اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...