پمزسانحہ، سابق سیکرٹری صحت کیخلاف چارج شیٹ نہ انکوائری

پمزسانحہ، سابق سیکرٹری صحت کیخلاف چارج شیٹ نہ انکوائری

آتشزدگی واقعہ کے پہلے روزاسلم غوری کومعطل کیاگیا ،الگ سے کوئی انکوائری شروع نہیں ہوئی وزیراعظم نے شاہد خان کی سربراہی میں صرف ایک کمیٹی قائم کی:اسلم غوری کی دنیا سے گفتگو

اسلام آباد (ایس ایم زمان )وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت اسلم غوری کو تاحال کوئی چارج شیٹ اور الگ انکوائری کے لیے احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں، پاکستان سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 22 کے افسر اسلم غوری کو وزیراعظم کے احکامات پر معطل کیا گیا تھا، تاہم سابق سیکرٹری وزارت قومی صحت کے خلاف پمز ہسپتال آتشزدگی واقعہ پر الگ سے کوئی انکوائری شروع نہیں ہوئی ہے ، پمز ہسپتال آتشزدگی واقعہ کے پہلے دن 26 اگست کو وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت محمد اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا کر معطل کیا گیا تھا۔

تاہم سابق سیکرٹری وزارت قومی صحت کو معطل کرنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی انکوائری افسر مقرر نہیں کیا گیا ہے اور نہ الگ سے انکوائری کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، سابق وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 22 کے افسر محمد اسلم غوری نے دنیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے میں الگ سے کوئی چارج شیٹ یا انکوائری افسر مقرر نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق وزیراعظم نے شاہد خان کی سربراہی میں صرف ایک انکوائری کمیٹی قائم کی ہے ، جو اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...