نئے صوبوں پر عوام کو فیصلہ کرنے دیں:محسن نقوی
امید ہے معاملہ مثبت انداز میں لیا جائیگا، چاہتے ہیں مقامی لیڈرشپ سامنے آئے خواہش ہے بہت سارے صادق خان، ممدانی اور بہت سے اردوان آئیں :گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے نئے صوبوں کے معاملے کو مثبت انداز میں لیا جائے گا، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں۔ ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صوبوں پر تفصیلی بحث ہورہی ہے ، سوچنا ہوگا نئے صوبوں کے حوالے سے کیا ہوسکتا ہے ،دنیا بھرمیں یورپ، برطانیہ ہر جگہ اس طرح کا نظام موجود ہے ، چاہتے ہیں مقامی سطح پر لیڈرشپ سامنے آئے ، خواہش ہے بہت سارے صادق خان، بہت سے ممدانی اور بہت سے اردوان آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments