انتظامی یونٹس کا قیام قومی مسئلہ، مخالفت نہیں ہونی چاہیے :خواجہ آصف

انتظامی یونٹس کا قیام قومی مسئلہ، مخالفت نہیں ہونی چاہیے :خواجہ آصف

وفاق سمیت صوبوں کو مضبوط بنانے کیلئے انتظامی یونٹس کا قیام ضروری:وزیر دفاع صوبے کے بجائے انتظامی یونٹ کی اصطلاح استعمال کرنا بہتر ہوگا:گفتگو

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے ، اس میں کہیں سے مخالفت نہیں ہونی چاہیے ۔  پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس انتظامی یونٹس سے متعلق ابھی کوئی معلومات نہیں، یہ اچھی بات ہے کہ اسلام آباد میں ایک آزاد ادارہ قائم کیا جائے جسے آپ اسمبلی بھی کہ سکتے ہیں، اسکو صوبائی حکومت یا پھر کیپیٹل کی حکومت بھی کہہ سکتے ہیں اور یہ چیز دنیا کے بہت سے دارالحکومتوں میں موجود ہے ۔ بحیثیت جماعت اس پر کوئی بات ہوئی ہو تو اسکا مجھے علم نہیں ہے ۔ اگر فیڈرل میں یہ ہو رہا ہے تو یہ صوبوں کے لیے بھی حساسیت سے عاری ہو گا کہ وہ اس کو فالو کریں، اس میں کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہے ۔ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس میں کہیں سے مخالفت نہیں ہونی چاہیے ، یہ فیصلہ وفاق سمیت صوبوں کو مضبوط بنائے گا، پیپلز پارٹی سے متعلق کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتے ، صوبے کا لفظ لوگوں کو شاید کنفیوژ کرتا ہے ، انتظامی یونٹ لفظ استعمال کیا جائے تو بہتر ہو گا۔ سندھ حکومت ایک پوزیشن لے رہی ہے انکا حق ہے ، کسی پارٹی کے سیاسی مفادات کا تحفظ نہیں ہو گا، پاکستانی عوام کو ایسا ڈلیوری سسٹم دینا چاہیے جس سے انہیں سب سے نچلے لیول کی سروسز میسر ہوں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...