ثاقب چدھڑ سے کبھی پیسے نہیں مانگے ،ثبوت ہمارے پاس بھی ہیں،بہن مومنہ اقبال
لاہور(کورٹ رپورٹر)اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تماشہ لگانے کی ہمیں ضرورت نہیں تھی ہم اداروں کے پاس گئے اور انصاف مانگا۔
ہم نے کبھی ثاقب چدھڑ سے پیسے نہیں مانگے ،لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب چڈھر ایک پوڈ کاسٹ پر بیٹھ کر دو دو روپے کے کاغذات دکھا رہے ہیں ہمارے پاس بہت سارے ثبوت ہیں جو ہم این سی سی آ ئی اے کو دینا چاہتے ہیں اگر میڈیا ٹرائل کر کے ہی بات ہونی ہے تو ہم بھی مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments