کراچی:ڈاکوؤں کی فائرنگ، 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

کراچی:ڈاکوؤں کی فائرنگ، 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

مقتول میٹرک کا پوزیشن ہولڈر تھا، بلاول ہائوس کے باہر احتجا ج کرینگے ،ورثا

 کراچی (این این آئی) منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ مہران سٹی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میٹرک کا پوزیشن ہولڈر 15سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا،مقتول کی شناخت روشم کے نام سے ہوئی ہے جو 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا،مقتول کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 6 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے تھے ، جن میں سے 2 پولیس کی وردی میں ملبوس تھے ، میں اور میرا بیٹا گٓ ھر سے باہر آئے آیا۔والد کے مطابق ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی، روشم کے سینے میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق  ہوگیا، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بیٹے کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور پولیس یونیفارم میں وارداتیں کرنے والے گروہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،والد نے اعلان کیا کہ ملزمان کی گرفتاری تک وہ اپنے بیٹے کی تدفین نہیں کریں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...