کسانوں کے حقوق کیلئے نئے صوبوں کی تحریک ناگزیر:خالد کھوکھر

 کسانوں کے حقوق کیلئے نئے صوبوں کی تحریک ناگزیر:خالد کھوکھر

نئے صوبوں سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے :صدر پاکستان کسان اتحاد

 رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ اب صرف چہرے نہیں بلکہ نظام بدلنے کی ضرورت ہے ، کسان کو اپنی فصل کی لاگت بھی نہیں مل رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان میں ’’میٹ دی پریس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی لحاظ سے پنجاب کو نئے صوبوں اور یونٹس میں تقسیم کرنا ناگزیر ہوچکا ہے اور صوبہ بہاولپور کا قیام وقت کی ضرورت ہے ۔ دیگر صوبوں میں بھی نئے انتظامی یونٹس قائم کرکے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔ خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ صرف صوبے بنانا کافی نہیں، مسائل کا حل گڈ گورننس میں ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو درپیش مشکلات، زرعی اجناس کی درآمد اور شوگر سیس کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے دیگر عہدیداروں اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...