عمران خان کی صحت بارے اظہارتشویش

 عمران خان کی صحت بارے اظہارتشویش

لاہور (آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق کپتان کو بہت یاد کرتے ہیں۔

ایک غیر ملکی میڈیا ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا کہ گزشتہ تین برس سے عمران خان سے ان کی بات نہیں ہوئی تاہم وہ انہیں آج بھی اپنا دوست اور مینٹور سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن عمران خان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حکومت کے بیانات کے باوجود صورتحال پر تشویش ہے اور میں جاننا چا ہتا ہوں کہ جیل میں عمران خان کی حالت حقیقت میں کیسی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...