تیسراٹیسٹ: قومی بیٹنگ نے انگلینڈ کے آگے پھر گھٹنے ٹیک دیئے

تیسراٹیسٹ: قومی بیٹنگ نے انگلینڈ کے آگے پھر گھٹنے ٹیک دیئے

برمنگھم میں بھی پاکستانی بیٹرز کی ڈگر نہ بدلی، تو چل میں آیا کا سلسلہ جاری، ٹیم پہلی اننگز میں محض 33.5 اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، جوش ٹنگ کی 4 وکٹیں ،آخری اطلاعات تک انگلینڈ کے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 122 رنز

برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔برمنگھم میں بھی پاکستانی بیٹرز کی ڈگر نہ بدلی، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ‘تو چل میں آیا کی مصداق’ آتے اور آؤٹ ہوتے رہے ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم محض 33.5 اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ رضا اللّٰہ 11 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے ۔ اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللّٰہ شفیق 3، شان مسعود 5، کپتان بابر اعظم 7، غازی غوری 4 اور محمد عمران 5 رنز بناکر پویلین لوٹے ہیں۔

انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ اولی روبنسن اور جوفرا آرچر نے 3، 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لیے ۔بین ڈکٹ 11 ،جو روٹ 8 جبکہ جورڈن کاکس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ٹیم کی مجموعی برتری 23 رنز ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے ایمیلیو گے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہیری بروک 52 اور ڈین لارنس 5 رنز سے کریں گے ۔

پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس اور محمد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ وکٹ کیپر غازی غوری، فاسٹ بولر رضا اللّٰہ اور عمران رندھاوا کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے ۔ غازی غوری کو سعود شکیل، محمد عباس نے رضا اللّٰہ اور عمران رندھاوا کو بابر اعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔صائم ایوب، اذان اویس، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، شان مسعود، سعود شکیل اور محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں گرین کیپس کو اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...