قائم مقام صدر سے سابق وزرا کی ملاقات ، سیاسی امورپر تبادلہ خیال

  قائم مقام صدر سے سابق وزرا کی  ملاقات ، سیاسی امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے،سٹاف رپورٹر ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں سابق وفاقی وزرا سینیٹر نورالحق قادری اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان اور سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے نمائندوں کے وفد نے بھی قائم مقام صدر سے ملاقات کی ۔اور انہیں علاقائی امور سے آگاہ کیا۔وفد میں ملتان سے پیپلز پارٹی کے بیرسٹر مدثر شاہ، لودھراں سے پیپلز پارٹی کے صدر امداد اللہ عباسی اور کبیر والا خانیوال سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر زمان لنگڑیال شامل تھے ،بعد ازاں علی عمر علوی نے بھی قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...