پاکستان و پرتگال کا زیتون کے شعبہ میں تعاون بڑھا نے پر اتفاق

پاکستان و پرتگال کا زیتون کے شعبہ میں تعاون بڑھا نے پر اتفاق

رانا تنویر اور پرتگالی سفیر میں ملاقات، دوطرفہ زر عی امور پر تبادلہ خیال وزیر خوراک نے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے زیتون تعاون بنانیکی تجویز پیش کی

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پرتگال کے سفیر پاؤلو میگوئل گویڈیز ڈومنگیوز کے ساتھ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی جس میں ردوطرفہ تعاون، بالخصوص زیتون کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان زیتون کے جرثومہ جاتی مواد، جدید باغبانی، مؤثر آبپاشی، پانی کے تحفظ، مشینی برداشت، زیتون کے تیل کی کشید و پیداوار اور برداشت کے بعد انتظام کے شعبوں میں پرتگال کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات دیکھتا ہے ، پاکستان اپنے تکنیکی ماہرین کوخصوصی تربیت کے لیے پرتگال بھیجنا چاہتا ہے ، جبکہ پرتگالی ماہرین بھی پاکستان کا دورہ کریں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے وزیرِ زراعت کے متوقع دورئہ پاکستان کا منتظر ہے ،انہوں نے پاکستان۔پرتگال مشترکہ ورکنگ گروپ برائے زیتون تعاون کے قیام کی تجویز پیش کی اور پرتگالی کمپنیوں کو زیتون کے تیل کی کشید و پروسیسنگ، بوتلنگ، پیکیجنگ، برانڈنگ اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...