بچوں کیساتھ زیادتی واقعات پر تشویش
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے بچوں کے خلاف بڑھتے زیادتی کے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جنوری تا جون 2026 میں بچوں کے خلاف 1914 کیسز کا رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
پنجاب سے 80 فیصد کیسز کا آنا ثابت کرتا ہے کہ وہاں بچوں کے تحفظ کا نظام مکمل ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں، ہر کیس کو مثال بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments