2 وفاقی وزراء،لیگی ارکان اسمبلی سمیت 51افراد اشتہاری قرار

2 وفاقی وزراء،لیگی ارکان اسمبلی سمیت 51افراد اشتہاری قرار

2019 میں مریم نواز کی ریلی کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہواتھا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)2019 میں مریم نواز کی ریلی کے دوران توڑ پھوڑ اور راستے بلاک کرنے کے مقدمہ میں دووفاقی وزرا اورلیگی ارکان اسمبلی سمیت 51 افراد کو مقامی  عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیتے ہوئے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سال2019 میں مریم نواز کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں شریک موجودہ اور سابقہ ممبران اسمبلی سمیت 51 افراد کی جانب سے روڈ بلاک کرنے سمیت رکاوٹیں قائم کی گئی تھیں اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا گیا تھا۔ جس پر دفعہ 30 کے مجسٹریٹ کی مقامی عدالت کی جانب سے سماعت کرتے ہوئے موجودہ اور سابق ممبران اسمبلی سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ 12 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،مصدق ملک ،ایم این اے شہباز بابر اور ایم پی ایز کاشف رحیم ، جعفر علی ہوچہ ، سابق ایم این اے میاں جاوید لطیف اور قاسم فاروق کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ،سابق ایم این اے اکرم انصاری ، میاں عبدالمنان اور اعجاز ورک بھی ملز موں میں شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...