سہیل آفریدی آج لاہور میں سٹریٹ موومنٹ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

سہیل آفریدی آج لاہور میں سٹریٹ  موومنٹ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج پیر کو لاہور میں پنجاب سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل دوں گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں مبینہ طور پر پولیس تشدد کے باعث جاں بحق کارکن اشتیاق کے گھر جاؤں گا،پنجاب پر مسلط ناجائز حکومت اور ان کے ہینڈلرز کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر ایسا ظلم کیا جا رہا ہے کہ سن کر ہر مسلمان شرمسار ہو رہا ہے ۔سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ لاہور میں عید میلاد النبی ؐکی تیاری کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف غیرقانونی چھاپے اور پکڑ دھکڑ کے دوران ہمارے سینئر کارکن اشتیاق احمد کو گرم تیل کے کڑاہے میں گرا یا گیا اور وہ جھلسنے کی وجہ سے شہید ہوگئے ،میں (آج)پیر کولاہور میں شہید اشتیاق کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے جاؤں گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...