حمزہ شہباز وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے متحرک

حمزہ شہباز وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے متحرک

ہیڈ آف پبلک افیئرز کی وزراء سے ملاقاتیں، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرینگے

لاہور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پبلک افیئرز کے سربراہ حمزہ شہباز شریف مختلف وفاقی وزارتوں کی گزشتہ ڈھائی سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے متحرک ہو گئے ، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر حمزہ شہباز شریف وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف وفاقی وزارتوں کے دورے ،گزشتہ ڈھائی سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ وزرا ء اور افسران سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے وزیر توانائی اویس  لغاری سے ملاقات کی اوروزارت کی کارکردگی، بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کر کے کارکردگی کا جائزہ لیا۔اسی تناظر میں حمزہ شہباز شریف وزارت اطلاعات بھی گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز وزارتوں کے دورے اور وزراء سے ملاقاتوں کے بعد کارکردگی رپورٹ مرتب کریں گے اورمزید بہتری کیلئے سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اراکین قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں اور وزارتوں سے متعلق ان کے مسائل اور تجاویز سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...