پولیس کارروائی کے دوران جھلسنے والے پی ٹی آئی کارکن کاانتقال

پولیس کارروائی کے دوران جھلسنے والے پی ٹی آئی کارکن کاانتقال

ملک اشتیاق نے 18روز بعدمیوہسپتال میں دم توڑا،شفاف تحقیقات کامطالبہ

 لاہور (سیاسی نمائندہ) 12ربیع الاول کو پنجاب پولیس کی مبینہ کارروائی کے دوران کھولتے ہوئے تیل کی کڑاہی میں گر کر شدید جھلسنے والے تحریک انصاف کے کارکن ملک اشتیاق 18 روز تک شدید اذیت اور تکلیف برداشت کرنے کے بعد گزشتہ صبح میو ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔تحریک انصاف نے پنجاب پولیس کی مبینہ غنڈہ گردی اور کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی کارکن کی جان چلی گئی، مگر اس کے بعد بھی اہل خانہ کو اپنے پیارے کی میت کے ساتھ وہ احترام اور مہلت نہیں دی گئی جس کا ہر انسان اور خاندان حق رکھتا ہے۔

تحریک انصاف کے مطابق یہ امر بھی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے کہ ملک اشتیاق کی میت کو مختصر وقت کے لیے گھر لے جایا گیا اور پھر عجلت میں تدفین کر دی گئی۔ ملک اشتیاق کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...