اسلام آباد پولیس کے 125آفیسرز و اہلکاروں کی ترقی
11سب انسپکٹرز ، 9اے ایس آ ئی ، 105ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جا ری
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر ، دنیا نیوز )اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس نے 125 افسر وں اور اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی، جسکا باضابطہ نوٹیفکیشن جا ری کر دیاگیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق 11 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر ، 9 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر جبکہ 105 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آ ئی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ۔ ترقیاں آ ئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر دی گئیں۔ سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے ۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments