پی ایم ایس کے 44 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی ،تبادلے

پی ایم ایس کے 44 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی ،تبادلے

اطہر جاوید ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس ، کامران اشرف ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر محسن عالم ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ، نعیم بشیر اور عمران نصیر ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب حکومت نے صوبائی مینجمنٹ سروس کے مجموعی طور پر 44 افسروں کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دیدی جبکہ متعدد افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات بھی جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے تحت 21 پی ایم ایس افسروں کو گریڈ 18 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کے ساتھ مختلف اضلاع اور صوبائی محکموں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی سیکرٹری اور دیگر مساوی گریڈ 18 عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔محمد شفقت کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز منڈی بہاؤالدین جبکہ جمشید اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز جہلم تعینات کیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں سیکشن افسر محمد اطہر جاوید خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس پنجاب تعینات ،محکمہ داخلہ کے سیکشن افسر شوکت عباس کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کیا گیا تاہم ترقی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان کی خدمات دوبارہ محکمہ داخلہ کے سپرد کر دی جائیں گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن افسر ندیم الغنی کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز منڈی بہاؤالدین،مکرم مجیب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ خوشاب، محمد ارشد خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز حافظ آباد جبکہ گورنر سیکرٹریٹ کے محمد اصغر کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز نارووال تعینات کر دیا گیا۔محمد محسن عالم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے اور ترقی کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں جنرل منیجر پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز تعینات کیا جائے گا۔ محمد نعیم بشیر اور حافظ عمران نصیر کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات ، پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ڈائریکٹر انعم علی خان کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس تعینات کیا گیا ہے ، جس کے بعد انہیں دوبارہ ڈائریکٹر پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ تعینات کیا جائے گا۔ طارق محمود اور محمد حیدر کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کے بعد ان کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔محمد مبین احسن کو ڈپٹی سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے ، تاہم ترقی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان کی خدمات دوبارہ محکمہ بلدیات کے سپرد ہوں گی۔ محمد جمیل کو ڈپٹی سیکرٹری آرکائیوز ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے اور بعد ازاں ان کی خدمات محکمہ بلدیات کے سپرد کرکے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں مزید تعیناتی کی جائے گی۔

احسن ممتاز کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ، رضوان اشرف کو ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن، نعمان محمود کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جبکہ کامران اشرف کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت تعینات کیا گیا ہے ۔ احسن ممتاز، رضوان اشرف اور کامران اشرف کی خدمات ترقی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دوبارہ محکمہ بلدیات کے سپرد کی جائیں گی۔ یاسر رضوان کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے ۔گریڈ 18 میں ترقی پانے والے دیگر افسروں میں ارشاد اقبال، محمد عرفان، میاں مراد حسین، عامر محمود، عثمان غنی، بلاول علی، رانا اورنگزیب، عامر افتخار، غزالہ کنول، ناصر شہزاد، عدنان راشد، سید اسد عباس شیرازی، حسن نذیر، فیاض علی، عثمان سکندر، محمد ذوالقرنین خان، زریاب ساجد، خیزران علی، اُشنا طاہر، خواجہ محمد عمیر محمود، فضائل مدثر، محمد عثمان چودھری اور عبدالرحمن خان شامل ہیں۔ لاہور میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز محمد ذوالقرنین خان اور راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ عبدالرحمن خان بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...