سانحہ پمز:ابتدائی اسسمنٹ مکمل، مختلف بے قاعدگیاں سامنے آگئیں

سانحہ پمز:ابتدائی اسسمنٹ مکمل، مختلف بے قاعدگیاں سامنے آگئیں

ماہرین کی ٹیم نے سرجیکل، میڈیکل، ایڈمن، نرسنگ بائیومیڈیکل کی جانچ پڑتال کی ایچ ویک سسٹم میڈیکل گیسز سپلائی لائنز کا جائزہ ، رپورٹ وزیر صحت کو پیش کی جائیگی

اسلام آباد (دنیانیوز) پمز آتشزدگی وا قعہ کے بعد ابتدائی اسسمنٹ مکمل کرلی گئی، جس کے دوران شعبہ ایڈمن، نرسنگ، کلینیکل اور بائیومیڈیکل امور میں مختلف بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے )کی زیرنگرانی پمز کی ابتدائی اسسمنٹ کی گئی۔ذرائع کے مطابق شعبہ صحت کے سبجیکٹ اسپیشلسٹس پر مشتمل ٹیم نے پمز کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے جانچ پڑتال کی، جس میں سرجیکل، میڈیکل، ایڈمن، نرسنگ اور بائیومیڈیکل ماہرین شامل تھے۔ اسسمنٹ کے دوران پمز کی عمارت، ایچ ویک سسٹم اور میڈیکل گیسز کی سپلائی لائنز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسسمنٹ رپورٹ جلد وفاقی وزیر صحت کو پیش کی جائے گی، جس کی بنیاد پر پمز انتظامیہ کو بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایچ آر اے کی زیرنگرانی سبجیکٹ اسپیشلسٹس پمز کی مزید تفصیلی انسپکشن بھی کریں گے ، جس میں ہسپتال کے انتظامی، نرسنگ، کلینیکل اور بائیومیڈیکل نظام کا مزید باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...