پختونخوا حکومت کا جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بل لانے کا فیصلہ
پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روکتھام اور متاثرہ بچوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے آیت نور کے نام سے چائلڈ پروٹیکشن بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
جس میں ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے لیے سخت سزائیں اور فوری انصاف کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجاویز شامل ہوں گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابرسلیم سواتی کی زیرصدارت ہوا۔ پارلیمانی سیکرٹری شرافت اﷲ نے کہا کہ مدین سوات میں نو سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی اندوہناک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments