ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے

 ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ  چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے

بڈاپسٹ (سپورٹس ڈیسک )جیولین تھرو کے اولمپک چیمپئن پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے۔

بڈاپسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ کے جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 8 ایتھلیٹس کے درمیان مقابلہ تھا۔ارشد ندیم کی پہلی تھرو 74.42 ، دوسری 79.66 رہی، اُن کی تیسری تھرو 81.49 دو میٹرکی رہی لیکن وہ چوتھی تھرو کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔جیولین تھرو کا یہ ایونٹ سری لنکا کے رُمیش پتھراگے کے نام رہا جنہوں نے آخری تھرو 91.09 میٹر تک پھینکی اور ٹائٹل جیت لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...