اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام ایک اور ایوارڈ کیلئے منتخب،ترقی کا سفر نہیں رکے گا:مریم نواز

اپنی  چھت،اپنا  گھر  پروگرام  ایک  اور  ایوارڈ  کیلئے  منتخب،ترقی  کا سفر  نہیں  رکے  گا:مریم  نواز

5اکتوبر کو عمان میں ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کی عالمی تقریب کے موقع پرہاؤسنگ پروگرام کو ایوارڈ پیش کیا جائیگا پنجاب سرسبز و شاداب مستقبل کی طرف بڑھ رہا:وزیراعلیٰ،اوزون تحفظ کے دن پرپیغام ، مکہ میں ڈرون حملے کی مذمت

 لاہور(نیوزایجنسیاں )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ ‘‘اپنی چھت، اپنا گھر’’ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد ہوگیا-‘‘اپنی چھت،اپنا گھر’’پروگرام دنیا کے پانچ کامیاب ترینہاؤسنگ منصوبوں میں شامل ہے -‘‘اپنی چھت،اپنا گھر’’پروگرام اقوام متحدہ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیاگیاہے -یونائیٹڈ نیشن ہیبی ٹیٹ(Habitat) کی جانب سے اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کو اسکرول آف آنر ایوارڈ دینے کا اعلان کیاہے -اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا بھر سے ہر سال صرف پانچ پروگرام کو ا سکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جاتا ہے ،‘‘اپنی چھت،اپنا گھر’’پروگرام کم آمدن والے خاندانوں کیلئے محفوظ اور مناسب رہائش کے مواقع فراہم کرنے پر اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا-دنیا بھر میں جاری پراجیکٹ کے مسابقتی اور جامع جائزے کے بعداپنی چھت اپنا گھر کو منتخب کیاگیا-5اکتوبر کوورلڈ ہیبی ٹیٹ(Habitat) ڈے کی عالمی تقریب کے موقع پراپنی چھت، اپنا گھر کو ایوارڈ پیش کیا جائے گا-اقوام متحدہ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب آئندہ ماہ مسقط، سلطنتِ عمان میں ہوگی-مسقط میں 6 سے 8 اکتوبر تک ہاؤسنگ اور شہری ترقی پر خصوصی سیمینار اور ورکشاپ ہوں گی۔

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 2لاکھ سے زائد گھرو ں کی تعمیر کے لئے 260ارب روپے کا لون جاری کیا ہے ،اپنی چھت، ا پنا گھر کو پاکستان کی سب سے بڑی اور پہلی مکمل ڈیجیٹل ہاؤسنگ فنانس سکیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے ۔ادھر وزیر اعلیٰ نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اوزون کی تہہ سورج کی خطرناک شعاعوں کے خلاف قدرتی ڈھال کا کام کرتی ہے ،ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے اوزون کے تحفظ کے اقدامات ضروری ہیں،پنجاب سرسبز و شاداب مستقبل کی طرف بڑھ رہاہے -محفوظ ماحولیاتی مستقبل کا سفر اب نہیں رکے گا،یہ ترقی کا سفر اب رکنے والا نہیں، ماحولیاتی تحفظ ہماری ذمہ داری ہی نہیں عبادت بھی ہے پہلی مرتبہ پنجاب میں گرین فیوچر کے لئے جامع ماحولیاتی پالیسی نافذ کی گئی، شجرکاری، سموگ کا خاتمہ اور گرین انرجی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،پنجاب میں طلبہ،خواتین اور عوام کو بھی الیکٹرک بائیک دی جا رہی ہے ،گرین ٹیکسی سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔ ماحولیات کے تحفظ کے لئے اڑھائی سال میں اتنا کام ہوا جتناکئی دہائیوں میں نہیں ہوسکا،دریں اثنا مریم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں ڈرون حملے کی مذمت کی اورحملے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ مکہ مکرمہ جیسے مقام پر ڈرون حملے سے ہونے والا دکھ ہر مسلمان کے لئے ناقابل برداشت ہے ،مکہ مکرمہ ہر مسلمان کے لئے عقیدت اور محبت کا مقدس ترین مقام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...