گریڈ21کا افسر بھی BISPسے مستفید ،پارلیمانی کمیٹی میں انکشاف
اسلام آباد(سہیل خان)پارلیمانی کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں ایک اہم قومی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی فراڈ میں ملوث ایک غیر ملکی گینگ پکڑا گیا ہے جس نے 12کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔
اس سے 5کروڑ کی ریکوری کر لی گئی ، فراڈ میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں ۔ کمیٹی کو بتایاگیا کہ 21 ویں گریڈ کا ایک افسر بھی بی آ ئی ایس پی سے رقم لیتا رہا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین رانا ارادت شریف کی صدارت میں ہوا ۔ بی آئی ایس پی کے حوالے سے بتایا گیا جلد سروے شروع کر دیا جائے گا جو سروے میں نہیں آئیں گے ان کو نکال دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments