اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس گنوا بیٹھا
کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، تاہم برقرار نہ رہ سکی،اختتامی کاروبار کے قریب معمولی بہتری 496کمپنیوں کے حصص میں کاروبار اور 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
کراچی (کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو فروخت کا دباؤ ایک بار پھر غالب آگیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، بینچ مارک انڈیکس نے ابتدائی کاروبار میں مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 169,000 پوائنٹس کی سطح کی جانب پیش قدمی کی، تاہم یہ تیزی برقرار نہ رکھ سکا۔صبح کے اواخر میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث دوپہر کے قریب بینچ مارک انڈیکس مزید گر کر 168,300 سے 168,400 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔
سہ پہر کے ابتدائی کاروبار میں مختصر بحالی کے نتیجے میں انڈیکس دوبارہ 169,000 پوائنٹس کی جانب بڑھا تاہم اس تیزی میں زیادہ دم نہ تھا۔بعد ازاں کاروبار کے آخری گھنٹوں میں مارکیٹ کو ایک بار پھر فروخت کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس 167,849.70 پوائنٹس کی انٹرا ڈے کم ترین سطح پر آگیا۔ اختتامی کاروبار کے قریب انڈیکس میں معمولی بہتری آئی، تاہم یہ گزشتہ سیشن کی سطح سے خاصا نیچے رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,370.52 پوائنٹس یا 0.81 فیصد کی کمی سے 168,021.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔بدھ کو مجموعی طور پر 496 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 320 میں کمی جبکہ 55 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments