منصوبے کی نگرانی کیلئے ٹریلر میں منتقل
ممفس(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ممفس میں ایک ٹریلر میں رہائش پذیر ہیں۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اپنی کمپنی ایکس اے آئی کے زیر تعمیر ڈیٹا سنٹر کی نگرانی کے لیے عارضی طور پر وہاں مقیم ہیں۔ مسک کے مطابق ان کا نیا گھر ‘‘ایئر اسٹریم ٹریلر’’ ہے اور وہ سفر کرنے کے بجائے نئے سرورز کے فرش پر سونا پسند کریں گے ۔ ایلون مسک ماضی میں بھی سادہ رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے خبروں میں رہے ہیں۔ 2022 میں ایکس خریدنے کے بعد وہ کئی ماہ تک کمپنی کے سان فرانسسکو دفتر میں سوتے رہے ۔ اس سے قبل وہ ٹیکساس کے علاقے بوکا چیکا میں اسپیس ایکس کے مرکز کے قریب کرائے کے ایک چھوٹے سے گھر میں بھی مقیم رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments