انڈر15،17کرکٹ کوچنگ کورس کرانے کی منصوبہ بندی

انڈر15،17کرکٹ کوچنگ کورس کرانے کی منصوبہ بندی

نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت صرف بیٹنگ اورباؤلنگ تک محدود نہیں ہونی چاہئے سائیکالوجی کیساتھ زبان کیلئے لینگوئج کوارس بھی کرائے جائیں گے :عاقب جاوید

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انڈر 15 اور انڈر 17 کی سطح سے لیول ون کوچنگ کورس کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ سائیکالوجی پر کام کرنے کے ساتھ زبان کی رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے لینگوئج کورسز بھی کرائے جائیں گے ۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے گزشتہ روز انڈر 17 سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ فیصل آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت صرف بیٹنگ اورباؤلنگ تک محدود نہیں ہونی چاہئے ۔ انڈر 15 اور انڈر 17 کھلاڑیوں کو لیول ون کوچنگ کورس کرانے کا منصوبہ ہے ، نوجوان کھلاڑیوں کو تکنیک، بیلنس اور کھیل کی بنیادی چیزوں کی سمجھ ہونی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...