سنگا پور میں موبائل چھوڑ کر کتاب پڑھنے پر معاوضہ ملنے لگا

سنگا پور میں موبائل چھوڑ کر کتاب پڑھنے پر معاوضہ ملنے لگا

سنگاپور(نیٹ نیوز)موجودہ عہد میں لوگ مطالعہ چھوڑ کر زیادہ وقت سمارٹ فونز یا دیگر ڈیوائسز پر سکرولنگ کرتے ہوئے گزارتے ہیں تاہم سنگا پور نے اپنے شہریوں کو سمارٹ فونز پر وقت ضائع کرنے سے روکنے کیلئے دلچسپ پروگرام کا اعلان کردیا۔

جس کے تحت شہریوں کو موبائل فون کی جگہ کتاب کا انتخاب کر کے روزانہ کم از کم 15 منٹ مطالعہ کرنے پر معاوضہ دیا جائے گا۔ سنگاپور کی حکومت کو توقع ہے کہ پروگرام سے لوگوں کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت اور تخیل میں بہتری آئے گی۔اس پروگرام کا آغاز ستمبر میں کیا گیا ،جو افراد حکومتی ویب سائٹ پر روزانہ 50 ریڈنگ سیشنز کا حصہ بنیں گے ، وہ1سنگاپوری ڈالر کماسکیں گے ۔15 منٹ یا اس سے زائد دورانیہ کے سیشن پر 20 ورچوئل سکے جیت سکیں گے اور ایک ہزار سکے ایک سنگاپوری ڈالر کے برابر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...