ون ڈے بیٹررینکنگ ،بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار

ون ڈے بیٹررینکنگ ،بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار

شبمن گل کا پہلا نمبر ،راشد خان بہترین باؤلر ،عظمت اللہ سرفہرست آل راؤنڈر ٹی 20میں ایشان کیش کی پہلی پوزیشن ،صاحبزادہ فرحان دو سے تین نمبر پرآگئے

دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی اور پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور پاکستان کے ابرار احمد بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ شاہین آفریدی ایک درجے بہتری کے بعد 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ابھیشک شرما نے صاحبزادہ فرحان سے دوسری پوزیشن چھین لی اور صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر چلے گئے ۔باؤلرزمیں راشد خان پہلے اور ابرار احمددوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...